ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمن میں افغان مہاجر کا حملہ، چار افراد شدید زخمی

جرمن میں افغان مہاجر کا حملہ، چار افراد شدید زخمی

Tue, 19 Jul 2016 16:01:41    S.O. News Service

برلن،19؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی شہر وؤرزبرگ کے قریب ایک ٹرین پر حملہ کرنے والے نو عمر لڑکے کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات اس سترہ سالہ افغان مہاجر نے چاقو اور کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے چار افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد جب وہ فرار کی کوشش میں تھا تو پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں دیگر کئی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے اس کارروائی کو ممکنہ طور پر اسلام پسند حملہ قرار دیا ہے۔ اس لڑکے کے کمرے سے ہاتھ کا بنا اسلامک اسٹیٹ کا جھنڈا برآمد ہو چکا ہے۔


Share: